گھریلو نوکرانیوں کا اہل خانہ کی چھپ کر نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف

لاہور: گھریلو نوکرانیوں کا اہل خانہ کی چھپ کر نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف

لاہور میں گھریلو نوکرانیوں کی جانب سے اہل خانہ کی چھپ کر نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے 2 خواتین ملازماؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ویڈیوز برآمد کرلی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نازیبا ویڈیوز بناکر فیملی کو ہراساں کرتے تھے، مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ فیملی کی شکایت پر ویمن ریس کورس پولیس نے نوکرانیوں کو گرفتار کیا۔

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ گینگ کو گھریلو نوکرانیاں فراہم کرنے والی ایک ایجنسی چلا رہی ہے، ایجنسی کا مالک فرار ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Leave a Comment