گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی نواز شریف سے ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے گورنر حاجی غلام علی نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

حاجی غلام علی نے لاہور میں جاتی امرا پہنچ کر نواز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران حاجی غلام علی نے نواز شریف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

علاوہ ازیں مریم نواز سے بھی گورنر خیبر پختون خوا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی عوام کی خدمت کی لگن قابلِ تحسین ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ پنجاب دیگر صوبوں کے لیے بڑے بھائی کا کردار کرتا رہے گا۔

Leave a Comment