Monday, February 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsگورنر بلیغ الرحمان کے دستخطوں کے بغیر ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہو...

گورنر بلیغ الرحمان کے دستخطوں کے بغیر ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گئی


(24 نیوز)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے سمری پر دستخطوں کے بغیر ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں گورنر پنجاب نے کہاکہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا،ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا کوئی اندیشہ نہیں کیونکہ آئین اور قانون میں صراحت کے ساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔ 

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے سمری پر دستخطوںکے بغیر ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گئی،گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی سمری پر دستخط نہیں کئے ،48 گھنٹے گزرتے ہی وزیراعلیٰ کی سمری آئینی طور پر قابل عمل ہو گئی ، نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب تک پرویز الٰہی ہی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے 12 جنوری کی رات دس بجکر دس منٹ پر گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجی تھی ،پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے 72 گھنٹوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے مابین نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کےلئے نشست ہوگی ۔

چودھری پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز تین تین نام نگران وزیر اعلیٰ کیلئے پیش کرینگے ،چودھری پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز نگران وزیر اعلی کی نامزدگی میں ناکام رہے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے ،سپیکر پنجاب اسمبلی کی تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی فیصلہ ناکرسکی تو الیکشن کمیشن نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرینگے ،آئینی طور پر 21 جنوری تک نگران وزیر اعلی کی نامزدگی ہونی چاہیے ،نگران وزیر اعلی کے حلف لینے تک چودھری پرویز الہی وزیر اعلی پنجاب کے منصب پر فائز رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments