گوجر خان میں کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق | پاکستان

0
39


گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ملک ارشد، ملک اظہر، ملک حسن اور ثاقب بٹ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here