گنڈاپور کیساتھ محبت چلتی رہے گی، کھانے کی دعوت دی ہے: گورنر کے پی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے اظہارِ محبت کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان شا اللّٰہ گنڈاپور کے ساتھ محبت چلتی رہے گی، انہیں کھانے کی دعوت دی ہے مگر شاید وہ کچھ ہچکچا رہے ہیں۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں مل کر بیٹھیں، پُرامید ہیں ملک مشکلات کے بھنور سے باہر نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ کل تک بانیٔ پی ٹی آئی کا ٹویٹ موجود تھا، بانیٔ پی ٹی آئی ٹویٹ سے انکار کریں یا پھر اپنی نااہلی تسلیم کریں، مسائل حل کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہی بہتر فورم ہے۔

گورنر کے پی کے نے مزید کہا کہ عدالتی قتل پر سوری کہہ دینے سے کیا بھٹو صاحب واپس آ سکتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں کابینہ میں شمولیت کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے، پیپلز پارٹی کا کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ سی ای سی کرے گی۔

Leave a Comment