ہنزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ5کا بھی غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیاہے جس کے مطابق حلقے میں مجلس وحدت المسلمین کا امیدوار کامیاب قرارپایاہے ۔
غیرسرکاری نتائج کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے رضوان علی 2436ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ہیں جبکہ آزاد پرنس قاسم علی 1932ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ حلقہ پانچ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11992ہے جبکہ حلقے میں ٹرن آﺅٹ 52فیصدرہا۔