پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی ہاؤس میں گورنر کا سامان تھا ہی نہیں۔
اپنے ایک بیان میں فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر کے پی دو نمبر طریقے سے فارم 47 کے ذریعے آئے ہیں، فارم 47 والے اسمبلی پہنچے ہیں اسی طرح یہ گورنر کے پی بنے ہیں۔
فیصل امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اور کابینہ نے فیصلہ کیا کہ وہ جگہ واپس لی جائے، گورنر خیبرپختونخوا کی وہ جگہ نہیں تھی، وہ جگہ وزیرِ اعلیٰ اور کابینہ کی ہے۔
صحافی نے فیصل امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ کیا گورنر کے پی کی تنخواہ اور تیل بھی ختم کریں گے۔
فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر گورنر کا رویہ ٹھیک نہ ہوا تو وہ بھی دیکھیں گے۔