کے پی حکومت نے کرغزستان کی خصوصی پروازوں کیلئے 6 کروڑ جاری کردیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کرغزستان کی خصوصی پروازوں کے لیے 6 کروڑ روپے جاری کر دیے۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ 6 کروڑ روپے 2 پروازوں کے لیے جاری کر دیے گئے ہیں، طلبہ کی مزید رجسٹریشن پر مزید فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں کے پھنسے طلبہ بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

’’خصوصی طیارہ آج رات 10 بجے کرغستان روانہ ہو گا‘‘

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ طلبہ کی واپسی کے لیے خصوصی طیارہ آج رات 10بجے کرغستان روانہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 600 افراد نے خصوصی پرواز کے لیے رجسٹریشن کی ہے، پہلی پرواز میں 300 طلبہ کو کرغستان سے لایا جائے گا، مزید 300 طلبہ کے لیے کل دوسری خصوصی پرواز جائے گی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مفت ایئر سروس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہو گی، یہ سہولت صرف خیبر پختونخوا نہیں پورے ملک کے طلبا و طالبات کے لیے ہے۔

علاوہ ازیں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ طلبہ کو واپس لانے کےانتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر دو طیاروں میں 600 طلبہ کی گنجائش ہے۔

Leave a Comment