کچے میں تعینات جرائم پیشہ پولیس اہلکار اب کراچی میں ڈیوٹی دیں گے

کچے میں تعینات جرائم پیشہ پولیس اہلکار اب کراچی میں ڈیوٹی دیں گے

کراچی(ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )کچے کہ علاقے میں تعینات جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکار اب کراچی میں ڈیوٹی دیں گے۔جرائم پیشہ سرگرمیوں کے الزام پر ضلع شکار پور کے 79 اہلکاروں کا شکار پور سے کراچی رینج تبادلہ کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شکار پور میں تعینات اہلکاروں کی خفیہ انکوائری کی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ جو اہلکار جرائم میں ملوث ہیں یا مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے رابطے میں ہیں یا جن پر کسی قسم کا شبہ ہے انہیں شکارپور رینج سے تبادلہ کردیا جائے جس کے بعد ان اہلکاروں کا تبادلہ کراچی رینج میں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے نمائندہ جنگ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے استفسار کیا تو انکا کہنا تھا کہ ان اہلکاروں کو ضلع شکار پور کے افسران نے سرینڈر کیا ہے اور بتایا ہے کہ انھیں ان اہلکاروں کی ضرورت نہیں ہے۔اس سوال پر کہ کیا یہ اہلکار ڈاکوؤں کے سہولت کار تھے ؟آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ یہ اہلکار مختلف جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث تھے ،کچھ ایسے تھے جنکا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث اہلکاروں کو انکے متعلقہ ضلعوں میں ہی سزائیں دے دی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جن اہلکاروں کو کراچی میں تعینات کیا گیا ہے ان اہلکاروں کی انکوائری ہو گی اور مختلف افسران ان کی انکوائری کریں گے اور جس اہلکار پر جو الزام ہے ۔

Leave a Comment