کورونا: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر سادگی سے منایا جا رہا ہے | پاکستان

0
27


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار سادگی سے منا رہی ہے۔ 

کورونا وبا کے باعث  مسیحی برادری نے ایسٹر کی تمام تر مذہبی تقریبات منسوخ کر دی ہیں اور تہوار سادگی کے ساتھ گھروں میں منایا جا رہا ہے۔ 

اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی دعائیہ تقریبات میں آن لائن شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، دفعہ 144 کے باعث کسی کو چرچ جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گرجا گھروں میں انتہائی محدود پیمانے پر عبادات کا اہتمام کیا گیا جب کہ پادری اور ایک معاون عبادت اور دعا کے لیے چرچ میں موجود ہیں۔

مسیحی برادری گھر پر عبادات اور خوشیاں منائیں، خودکو کورونا سے محفوظ رکھیں: وزیراعظم 

وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ  مسیحی برادری گھر پر عبادات اورخوشیاں منائیں، خودکو اور خاندان والوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here