کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی قلت پر ہائیکورٹ کی بلوچستان حکومت پر برہمی

0
18


فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس کی قلت پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔

 بلوچستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انتظامات پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ چیف جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ صوبے میں اگر کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے ہی نہیں تو کیسز کیسے سامنے آئیں گے جس سے اداروں کے کوارڈینیشن کافقدان ظاہر ہوتا ہے۔

ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے معاملے پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو قابل رحم قرار دیا۔

دوسری جانب اڑھائی ماہ گزرنے کےبعد بھی بلوچستان میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس قلت پر قابو نہ پایا جاسکا۔

ماہرین طب کے مطابق فراہم کردہ کو رونا ٹیسٹنگ کٹس کلینیکل ایگزامینیشن کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے خریدی گئی کورونا ٹیسٹسنگ کے لیے خریدی گئی نئی مشینری بھی کٹس کی عدم فراہمی کے باعث بے کار پڑی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے 248 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور2 افراد جاں بحق ہیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here