کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل

کملا ہیرس دائیں ڈونلڈ ٹرمپ بائیں فوٹو : فائل
کملا ہیرس دائیں ڈونلڈ ٹرمپ بائیں فوٹو : فائل

امریکی صدارتی انتخابات کیلئے نئے سروے میں کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 2 فیصد کی معمولی برتری حاصل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے نئے پول میں نائب امریکی صدر کملا ہیرس کو ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر 2 فیصد کی معمولی برتری حاصل ہوگئی۔

پول میں کملا ہیرس کو 44 فیصد اور ٹرمپ کو 42 فیصد پوائنٹ ملے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی نامزدگی کے اعلان اور جو بائیڈن کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری کے بعد یہ سروے کیا گیا۔

ملک گیر سروے سیاسی امیدواروں کیلئے امریکیوں کی حمایت کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن چند ریاستیں امریکی الیکٹورل کالج میں توازن کو بدل دیتی ہیں، جو صدارتی امیدوار کو منتخب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Leave a Comment