موسمیاتی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ کل سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
تجزیہ کار کے مطابق بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔
کراچی میں زیادہ نمی کی وجہ سے درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے۔
ادھر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی زیادہ پیئیں۔
ماہرین صحت کے مطابق شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔ ہلکے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اور پانی ابال کر پیئیں۔