کس کی کہاں حکومت ہے، غرض نہیں، ذاتی پسند ناپسند سے اوپر اٹھنا ہوگا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ کس صوبے میں کس کی حکومت ہے۔ ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر پاکستان کے مفاد کےلیے اکٹھے ہوجائیں، ہم سب کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے۔

معروف تاجر عارف حبیب نے وزیراعظم کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے اور بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کی تجویز دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 5سال کا تہیہ کرلیں کہ برآمدات کو دُگنا کریں گے، چیلنجوں کو سمجھیں کہ انہیں کس طرح حل کرنا ہے، پاکستان کا کھویا ہوا مقام کس طرح واپس لانا ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں وفاقی اور صوبائی کابینہ کے ارکان سے خطاب میں وفاقی اور صوبائی وزرا کو مل کر کام کرنے کی ہدایت دی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر ِاعظم شہباز شریف سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

صوبہ کے انتظامی امور، امن و امان، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔

Leave a Comment