کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگاوزیراعظم شہباز شریف

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے، کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا،کسانوں کے معاشی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری پر پیش رفت اور بار دانے کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے پاسکو کے ذریعے گندم کے معاملات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں وفاقی وزرارانا تنویر حسین، عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس کو گندم کی خریداری کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی طور آگاہ کیا گیا۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہبازشریف نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کیلئے کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کیونکر درپیش ہیں؟ وزیراعظم نے کہاکہ کسانوں کو انکی محنت کا معاوضہ بروقت پہنچائیں گے،اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے، کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا،کسانوں کے معاشی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ افسران گندم کی خریداری کی موقع پر جا کر خود نگرانی کریں،ان کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرنے جارہی ہے جس کا مقصد کسانوں کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے۔
وزیرِ اعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت یقینی بنانے اور انکے تحفظات دور کرنے کیلئے وزارت قومی غذائی تحفظ کی کمیٹی قائم کردی جو چار روز میں کسانوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل کریم کنڈی نے حلف اٹھاتے ہی اہم بیان داغ دیا

Leave a Comment