کرغزستان نے غیر ملکی طلبا پر حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

کرغزستان نے غیر ملکی طلبا پر حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے غیر ملکی طلبا پر حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ حملہ آورو ں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں کرغز نائب وزیراعظم کے ساتھ غیرملکی طلبا کے ہاسٹل کا دورہ کیا۔

بشکیک میں پاکستانی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنا کرغز حکومت کی ذمہ داری تھی جس میں بری طرح ناکام ہوئے۔

 کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پاکستانی طلبا سے گفتگو میں پاکستانی سفیر نے بتایاکہ اتوار کے روز ایک فلائٹ پاکستانی طلبا و طالبات کو مفت پاکستان لے کر جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ گرین چینل کھولنے کیلئے بھی کرغز حکام سے درخواست کی ہے۔پروپیگنڈہ سے متعلق سوال پر سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ بات صرف زیادتی، قتل اور اغوا کی افواہوں سے متعلق کی گئی ہے۔

Leave a Comment