کراچی میں کورونا وائرس سے ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق، تعداد 6 ہوگئی

0
18


جاں بحق اہلکار عبدالعزیز—

کورونا وائرس نے کراچی پولیس کے ایک اور اہلکار کی جان لے لی جس کے بعد شہر قائد میں اس عالمی وباء سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی۔ 

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عبدالعزیز ڈی ایس پی رسالہ کے ڈرائیور کے طور پر ڈیوٹی کررہے تھے،  ان کا 6 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

 پولیس ترجمان کے مطابق عبدالعزیز کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج دوپہر وہ انتقال کر گیا۔

یادرہے کہ اس ہلاکت کے بعد کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے محکمہ پولیس کے ملازمین کی تعداد 6 ہوگئی۔

سندھ پولیس میں مزید تین ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثر اہلکاروں کی تعداد  173 ہو گئی ہے۔

اب تک 32 پولیس اہلکارصحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جب کہ 135 پولیس افسران اور اہلکار  بدستور آئسولیشن میں ہیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here