کراچی میں لاک ڈاؤن کا 19 واں روز، 12 سے ساڑھے 3 بجے تک باہر نکلنے پر پابندی | پاکستان

0
23


کراچی میں آج لاک ڈاؤن کا 19 واں روز ہے اور مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شہر بھر جمعے کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہے، دوپہر 12سے 3 کے درمیان مکمل لاک ڈاون ہوگا، اس دوران تمام دکانیں بند رہیں گی اور کسی کو بھی گھر سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق شہریوں کو آنے جانے اور کسی قسم کی مذہبی تقریبات کی اجازت نہیں ہو گی۔

جمعہ اجتماعات پر پابندی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لگائی ہے: ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جمعےکولاک ڈاؤن کی پوری طرح پابندی کی جائے، عوام دوپہر12 سے ساڑھے 3 تک اپنے گھروں میں رہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورونا کےخلاف اقدامات کا مقصد عوام کو وائرس سے بچانا ہے، لاک ڈاؤن کے نفاذ سے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہے، علماء و مشائخ نے حکومت سندھ کے اقدامات کو شرعی احکامات کے مطابق قرار دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت سندھ اپنے لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کی خاطر کوشاں ہے، صوبے کے تمام شہری بھی قانون کی پاسداری کو ذمہ داری سمجھیں، مشترکہ کوشش سے ہی ہم کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here