Thursday, December 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomePakistanکراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا

کراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا


فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی کی شارع فیصل پر ایک شیر آگیا جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

 شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر  ٹہلتا ہوا ایک عمارت کی پارکنگ میں پہنچ گیا، پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، شیر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا بھی رش لگ گیا۔

شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے سامنے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

پولیس کے مطابق گاڑی کے ذریعے شیرکو منتقل کیا جا رہا تھاکہ شیرگاڑی سے باہر نکل آیا، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے شیر کے مالک کو گارڈن کے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے، شیر کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ شیر بیمار تھا اور  اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

شیر کو پنجرے میں منتقل کرنےکا منظر، فوٹو: اسکرین شاٹ
شیر کو پنجرے میں منتقل کرنےکا منظر، فوٹو: اسکرین شاٹ

پولیس کے طلب کرنے پر  وائلڈ لائف حکام موقع پر پہنچے، اس موقع پر شیر کے رکھوالے بھی آگئے جنہوں نے شیر کو قابو کرکے پنجرے میں منتقل کردیا۔



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments