کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ میں آتشزدگی، 3 مسافر جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ میں آگ بھڑک اٹھی، اوتھل کے قریب بس میں آگ لگنے سے 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ اوتھل میں وایارو کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔

 مسافر کوچ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر آگ لگنے سے ٹریفک جزوی طور پر معطل رہی۔

 مسافر کوچ حادثے میں مزید اموات کا امکان ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسافر کوچ میں آگ پیٹرول لے جانے والی موٹر سائیکل کے ٹکرانے سے لگی۔

Leave a Comment