Saturday, March 2, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsکراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونگے الیکشن کمیشن...

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونگے الیکشن کمیشن کا فیصلہ


(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتےہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023ء کو ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ خود سنایا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: توشہ خانہ کیس،عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار مہیا کریں، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سیکورٹی اہلکار تعینات کریں۔

جماعتِ اسلامی اور تحریکِ انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 2 ماہ کے اندر اندر کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments