کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت فائرنگ بھی کی گئی، مرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق وین میں 5غیرملکی سوار تھے اور یہ تمام افراد محفوظ ہیں جنہیں محفوظ مقام پر بھی منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ واقعے میں قریب موجود ایک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔