ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پی ٹی اے کو توہینِ عدالت معاملے پر نوٹس جاری

آڈیو لیکس: ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پی ٹی اے کو توہینِ عدالت معاملے پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  آڈیو لیکس کیس میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹیلی جنس بیورو، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو توہین عدالت کے معاملے میں نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس بابر ستار پر اعتراض کی درخواستوں کو عدالت نے بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے پی ٹی اے، ایف آئی اے، آئی بی، پیمرا کی جج پر اعتراض کی درخواستیں خارج کردیں۔

عدالت نے کہا کہ مطمئن کریں کیوں نہ تینوں اداروں کے سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا، پی ٹی اے، آئی بی، ایف آئی اے کو درخواستیں دائر کرنے پر 5، 5  لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، درخواست کیلئے اتھارٹی دینے والے کو جیب سے جرمانہ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نےجج پر اعتراض کی چاروں درخواستوں پر 40 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا۔

 فیصلے میں کہا گیا کہ کیس سننے پر اعتراض کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں، ایف آئی اے، آئی بی، پیمرا، پی ٹی اے نے اکٹھے ایک اسکیم کے تحت درخواستیں دائر کیں، چاروں اداروں نے اپنی درخواستوں کے ذریعے جج کو پریشرائز کرنے کی کوشش کی۔

اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ شہریوں کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر عدالت فریقین کو مکمل موقع دے رہی ہے، عدالت کے سامنے آیا ہے وفاقی حکومت شہریوں کے آئین میں دیے بنیادی حقوق دینے میں نااہل رہی ہے۔

Leave a Comment