Monday, February 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ، ایک دن میں 10 روپے...

ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ، ایک دن میں 10 روپے بڑھ گیا


ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ، ایک دن میں 10 روپے بڑھ گیا 1685081 611985949

انٹر بینک مارکیٹ میں اس وقت ایک امریکی ڈالر 241 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ 
ایکسچینج کمپنیز کی جانب سے ڈالر کی قدر پر مقرر حد (کیپ) ختم کرنے کے بعد اوپن مارکیٹ کے ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کے نرخ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروباری اوقات کے پہلے حصے میں ڈالر کی قیمت 10 روپے اضافے سے 241 روپے تک پہنچ گئی۔ 
فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 26 جنوری کو کاروباری اوقات کے پہلے حصے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 245 روپے ہے جبکہ گزشتہ روز 243 روپے پر مارکیٹ بند ہوئی تھی۔ 
انٹر بینک مارکیٹ میں اس وقت ایک امریکی ڈالر 241 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔  
کراچی کے نجی بینک کے مینیجر نے اردو نیوز کو بتایا کہ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جمعرات کی صبح انٹر بینک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 233 سے 235 میں خریدا جا رہا ہے جبکہ 248 سے 250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔‘
معاشی امور کے ماہر عبدالعظیم نے اردو نیوز کو بتایا کہ ایکسچینج کمپنیز کی جانب سے ڈالر ریٹ سے کیپ ہٹانے کے بعد دوسرے روز بھی روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
’مارکیٹ ریٹ میں دو روپے سے زیادہ کا فرق ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی ہو گی تو عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑے گا۔ ’اس وقت ضروری ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جائے اور ایسے حالات بنائے جائیں کہ سرمایہ کار بنا خوف ملک میں سرمایہ کاری کر سکیں۔‘
ادھر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے اور اب تک ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments