Thursday, December 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsچینی صدر ایوان شاہی پہنچ گئے، ولی عہد نے استقبال کیا

چینی صدر ایوان شاہی پہنچ گئے، ولی عہد نے استقبال کیا


خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کرنے کے لیے چینی صدر شی جن پنگ ریاض کے قصر الیمامہ پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایوان شاہی میں چینی صدر کا استقبال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر بعد شاہ سلمان اور چینی صدر کی سربراہی میں سعودی، چینی تعاون و ترقیات کانفرنس ہوگی۔
عرب نیوز کے مطابق بدھ کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے کے بعد چینی صدر نے کہا کہ ’مجھے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے سعودی عرب کی دوست حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ’چین اور سعودی عرب کے درمیان دوستی، شراکت داری اور بھائی چارے کا گہرا رشتہ ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 32 سال گزرنے کے بعد دونوں فریقین نے افہام و تفہیم اور حمایت کا تبادلہ جاری رکھا ہوا ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور چین کے درمیان تعلقات سٹریٹجک ہیں اور بین الاقوامی ترقی اور تبدیلیوں کی روشنی میں قریبی ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’دوطرفہ تعلقات دوستی، باہمی اعتماد، تعاون اور مسلسل ہم آہنگی پر مشتمل ہیں۔‘





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments