Thursday, December 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsچیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آفتاب باجوہ کا اپنے بیان سے...

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آفتاب باجوہ کا اپنے بیان سے یو ٹرن


(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آفتاب باجوہ گزشتہ روز دیئے گئے اپنے بیان سے مکر گئے۔

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل آفتاب باجوہ گزشتہ روز دیئے گئے اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا، انہوں نے گزشتہ روز دیئے گئے اپنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے ساتھ خان صاحب کی بات ہوئی اور انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کو زہر دیا جا سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتاری، اڈیالہ جیل سے بڑی خبر آ گئی

اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کو خان صاحب کی بات سمجھنے میں غلطی ہوئی، لہٰذا میرے کل دیئے ہوئے پیغام کو اس طرز میں لیا جائے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سلو پوازنگ کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب  چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو زہر دیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو زہر دئیے جانے کا خدشہ ہے۔

سابق وزیراعظم کے وکیل شیراز احمد رانجھا نے مزید کہا کہ کل آفتاب باجوہ نے جو بیان دیا اسکی تردید بھی کر دی ہے، ان کو کل سمجھنے میں فرق لگا تھا ،چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 مرتبہ قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اس لئے ان کو خدشہ ہے کہ سلو پوازنگ دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آفتاب باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں جوتوں کے ذریعے سلو پوازنگ کیا جا رہا ہے، ان کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، ان کی جان کو خطرہ ہے، پہلے بھی ان پر قاتلانہ حملے ہوئے ہیں۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments