پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کئی بار کہا شیر افضل مروت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین ہوں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کےلیے شیر افضل مروت کا نام تھا جسے آخر میں تبدیل کیا گیا۔
بیرسٹر ظفر نے کہا کہ پارٹی نے کوئی مشاورت کی ہوگی جس کی وجہ سے نام تبدیل کیا گیا، وہ اس مشاورت میں شامل نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مختلف آراء ہو سکتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اختلاف ہو۔