چیئرمین نیب پھر مجھے گرفتار کروا دیں گے: شاہد خاقان

0
22


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ  نیب والے راضی نہیں ہوتے ہیں اور اب چیئرمین نیب میٹنگ کریں گے اور پھر مجھے گرفتار کروا دیں گے۔

اسلام آباد میں نیب  آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب سیاسی طور پر استعمال ہورہا ہے، نیب نے ہمیں ایک اور سوالنامہ دیا ہے جس میں پوچھا ہے کہ ٹیکس ادا کرتے ہیں یا نہیں، میرے بچوں سے متعلق سوالات پوچھے ہیں، خوشی ہوئی کہ نیب نے ٹیکس سے متعلق بھی پوچھ ہی لیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب والے راضی نہیں ہوتے ہیں، اب چیئرمین نیب میٹنگ کریں گے اور پھر مجھے گرفتار کروا دیں گے، میں سال 2000 سے نیب کا گاہک ہوں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب نے اب ہمارے بیٹوں اور گھر والوں کو بھی نوٹسز بھیجنے شروع کردیے ہیں، جب بھی اسمبلی میں یا کسی چینل پربولیں تو نیب بلالیتا ہے اور گھر بیھٹے رہیں تو نیب خاموش رہتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عوام کو نہیں پتا شہزاد اکبر کا ماضی کیا ہے، ان کی صورت میں عمران خان نے الزامات کا ایک ادارہ کھول رکھا ہے، اگر تحقیقات ہی کرنی ہیں تو لاہور میں ایک گھر بنا، کس کا بنا؟ کتنے میں بنا؟ تحقیقات کریں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here