چیئرمین بینظیرآباد بورڈ کو نقل مافیا کیخلاف کارروائی بھاری پڑ گئی

چیئرمین بینظیرآباد بورڈ کو نقل مافیا کیخلاف کارروائی بھاری پڑ گئی

چیئرمین بینظیرآباد (نوابشاہ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو نقل مافیا کےخلاف کارروائی بھاری پڑ گئی۔

نوابشاہ کے علاقے کلہوڑا میں امتحانی مرکز کے باہر چیئرمین بورڈ ڈاکٹر فاروق پر حملہ کردیا گیا۔

چیئرمین بورڈ کے مطابق امتحانی مرکز کے باہر ہم پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا، ہماری گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی۔

ڈاکٹر فاروق کے مطابق واقعے کی رپورٹ وزیر برائے بورڈ یونیورسٹی اور متعلقہ تھانےکو دی ہے۔

Leave a Comment