چھوٹے بجلی صارفین، ٹیرف اضافہ واپس لینے کی تیاری

چھوٹے بجلی صارفین، ٹیرف اضافہ واپس لینے کی تیاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بجلی صارفین کے احتجاج کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف ان ایکشن ہو گئے۔ وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ واپس لینےکی تیاری کرلی-

وزیر اعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سےمنظوری لینے کے لیے احکامات جاری کردیئے ۔ ذرائع کے مطابق جولائی سے ستمبر 2024 کے 3 ماہ کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والےصارفین کوریلیف دینے کی تجویز ہے-

وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی- فیصلے کے تحت تقریبا 2 کروڑ 60 لاکھ بجلی صارفین کو فائدہ ہوگا-

ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے تاہم وفاقی کابینہ نے ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے اور ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار رکھنے کی منظوری دی تھی-

Leave a Comment