چونیاں میں گتے کی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 5 مزدور جاں بحق | پاکستان

0
38


بوائلر پر کام کرنے والے 5 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، 8 زخمیوں کو پھول نگر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا— فوٹو: فائل 

قصور کی تحصیل چونیاں میں گتے کی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 5 مزدور جھلس کر جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

قصور کے علاقے جمبر، ملتان روڈ پر واقع گتہ اینڈ پیپر ملز کا بوائلر آج علی الصبح اچانک پھٹ گیا۔

بوائلر پر کام کرنے والے 5 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ 8 زخمیوں کو پھول نگر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جن میں سے 5 افراد کی حالت نازک ہونے پر انہیں لاہور منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں عارف، عدنان، نبیل اور مراتب شامل ہیں جبکہ ایک شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حادثے میں زخمی ہونیوالے 6 افراد میں سے اب تک 4 کی شناخت ہو گئی جن میں مقبول، عرفان، ریاض اور عدنان شامل ہیں۔

جاں بحق اور زخمی ہونیوالے تمام افراد فیکٹری میں کام کرنیوالے مزدور ہیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here