ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم کے رہنما اویس نورانی کو سکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیج پر نہ چڑھنے دیا جس پر وہ سیخ پا ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اویس نورانی کا کہنا تھا کہ ”جلسہ گاہ میں تین بار اسٹیج پر نام لینے کے باوجود گرے اور سیاہ وردی میں ملبوث گارڈز نے مجھے اسٹیج سے لگی سیڑھی پر نہ جانے دیا۔
انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام رہنماء سکیورٹی رسک پر ہیں صرف پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کی سیکیورٹی اہم نہیں۔ یہ طرزعمل شدید قابل افسوس ہے۔
جلسہ گاہ میں تین بار اسٹیج پر نام لینے کے باوجود گرے اور سیاہ وردی میں ملبوث گارڈز نے مجھے اسٹیج سے لگی سیڑھی پر نہ جانے دیا۔
پی ڈی ایم کے تمام راہنماء سیکیورٹی رسک پر ہیں صرف پیپلز پارٹی کے راہنمائوں کی سیکیورٹی اہم نہیں۔ طرزعمل شدید قابل افسوس ہے
— Shah Owais Noorani Official (@iamowaisnoorani) November 30, 2020