پی پی اور ن لیگ کی فضل الرحمان سے امیدیں برقرار

پی پی اور ن لیگ کی فضل الرحمان سے امیدیں برقرار

حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مولانا فضل الرحمان سے امیدیں تاحال برقرار ہیں۔

پی پی کے سینئر رہنما اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کو حکمران اتحاد کےلیے فیملی ممبر جیسا قرار دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ اجنبی نظر آئیں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر خاص رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے اشتراک ہوا تو اپوزیشن کی سیاست پر انتشار غالب نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں مولانافضل الرحمان کی مصالحت اور جمہوریت پسندی غالب آئے گی۔

رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے الیکشن کے نتائج کو تسلیم کر لیا ہے اسی لیے پارلیمنٹ میں موجود ہیں، دھاندلی کا شور صرف کمپنی کی مشہوری کےلیے ہے۔

Leave a Comment