Wednesday, September 27, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsپی ٹی آئی لانگ مارچ کا لاہور میں شاہدرہ چوک پر پڑاؤ

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا لاہور میں شاہدرہ چوک پر پڑاؤ


(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا لاہور میں شاہدرہ چوک پر پڑاؤ، کچھ دیر تک اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج صبح شاہدرہ سے شروع ہوگا اور اگلا پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہوگا، اتوار کے روز لانگ مارچ کی اگلی منزل گجرات ہوگی جہاں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی لانگ مارچ کا استقبال کریں گے۔ لانگ مارچ کا پڑاؤ گجرات اور جہلم کے درمیان سرائے عالمگیر میں ہوگا۔

 پیر کے روز لانگ مارچ اپنی اگلی منزل جہلم کی جانب بڑھے گا جہاں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے، منگل کے روز عمران خان گوجر خان سے ہوتے ہوئے روات میں پڑاؤ ڈالیں گے جہاں وہ لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان بدھ کو اسلام آباد کی جانب پیش قدمی سے متعلق حکمت عملی مرتب کریں گے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments