Wednesday, November 29, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsپی ٹی آئی کے

پی ٹی آئی کے


 (علی رامے) احساس راشن پروگرام میں فراڈ کے کیسز سامنے آنے لگے۔ تحریک انصاف کے “احساس راشن پروگرام ” میں 7 کروڑ روہے کی غیر معمولی ٹرانزیکشنز پکڑی گئی۔ احساس راشن پروگرام میں ہونے والے فراڈ سے متعلق اعلی حکام کا رپورٹ پیش کر دی گئی۔

 اعلی حکام کو پیش کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق کریانہ اسٹوروں پر اشیا کی خریداری کی بجائے شہری نقد رقم وصول کرنے لگے، دکاندار 800 روپے خود رکھ کر 3 ہزار 2 سو روہے بینرفشریز کو دے رہے ہیں، احساس راشن پروگرام میں 7 کروڑ روپے سے زائد کی غیر معمولی ٹرانزیکشنز بھی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق فراڈ اور دو نمبر ڈیٹا استعمال کر کے ٹرانزیکشنز کی جا رہی ہیں، بیشتر اضلاع میں ایک ہی دن میں پانچ، پانچ لاکھ روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں، ٹرانزیکشنز کرنے والے بیشتر دکانداروں کا کوئی مستقل پتہ بھی موجود نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ احساس راشن پروگرام میں فراڈ کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، احساس راشن پروگرام می فراڈ کو روکنے کے لیے مزید سخت پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments