Wednesday, December 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsپی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی روات سے راولپنڈی آنے کی...

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی روات سے راولپنڈی آنے کی تیاری


28 اکتوبر کو سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا آغاز لاہور سے ہوا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی داخل ہونے کے لیے پہنچے گا۔
سنیچر کو پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان آج پارٹی کارکنان کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی قیادت میں لانگ مارچ کے دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی میں داخل ہونے کے لیے پہنچ رہا ہے۔
28 اکتوبر کو سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا آغاز لاہور سے ہوا تھا۔
تین نومبر کو وزیر آباد میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعے بعد لانگ مارچ کو روک دیا گیا تھا۔ اس کا دوبارہ آغاز 10 نومبر کو اسی مقام سے ہوا جہاں عمران خان پر فائرنگ ہوئی تھی۔
فی الحال پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔

پی ٹی آئی کی پنجاب میں تیاریاں

لاہور سے نمائندہ اردو نیوز رائے شاہنواز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی راولپنڈی پہنچنے کی کال کے بعد پنجاب بھر سے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے طور پر مقررہ تاریخ پر راولپنڈی پہنچیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ کے مطابق عام کارکنوں کو کہہ دیا گیا ہے کہ تاریخ ملنے پر راولپنڈی کا رخ کریں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پنڈی پہچنے کے اعلان کے بعد کارکنان قافلوں کی صورت میں آئیں گے؟ تو ان کا کہنا تھا ’نہیں ایسا نہیں ہے۔ کارکن اپنے طور پر راولپنڈی پہنچیں گے۔ جبکہ اپنے اپنے علاقوں سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ ضرور ان کے حلقوں کے لوگ ہوں گے لیکن وہ بھی تیز رفتاری کے ساتھ مقررہ وقت اور مقررہ جگہ پر راولپنڈی یا اسلام آباد جو خان صاحب اعلان کریں گے اس جگہ پہنچیں گے۔‘





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments