Sunday, May 28, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsپی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں فائرنگ 2 افراد زخمی...

پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں فائرنگ 2 افراد زخمی عمران خان محفوظ رہے


(24 نیوز)پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں فائرنگ ،ایک شخص  جاں بحق ،عمران خان،فیصل جاوید ،عمران اسماعیل سمیت 5  افراد زخمی  ہوگئے۔

وزیر آباد کے  اللہ والا چوک میں گاڑی میں سوار  افراد نے عمران خان کے کنٹینر پر  فائرنگ کی ، زخمیوں میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا،  زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹانگ پر فائر لگے ہیں، پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ، بھی زخمیوں میں شامل ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان  کو گرفتا ر کرلیا گیا ۔

ضرور پڑھیں : لانگ مارچ کے خلاف راولپنڈی کی سول سوسائٹی میدان میں آگئی

فائرنگ  کا واقعہ وزیرآباد کے  اللہ والا چوک میں پیش آیا ،فائرنگ کا واقعہ کنٹینر کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  محفوظ ہیں، واقعہ کے بعد عمران خان کو سخت حفاظتی حصار میں کنٹینر سے روانہ کردیا گیا۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکا نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،آئی جی پنجاب نے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،آئی جی پنجاب  کی ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی ،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ  واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے ۔  فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یا درہے لاہور سے چلنے والے عمران خان کے لانگ مارچ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments