پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں تحریک، جلسوں کے معاملے پر اختلاف شدید

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں تحریک، جلسوں کے معاملے پر اختلاف شدید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کے مابین تحریک اور جلسوں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں بعض رہنماؤں نے جلسے اور کنونشن نہ کرانے پر شدید ردعمل دیا۔

اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے جلسوں کا اعلان نہ ہونے پر بھی بعض رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بعض رہنماؤں نے تجویز دی کہ پی ٹی آئی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرنا تو اپوزیشن اتحاد کا نام استعمال کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق قیادت کے اختلافات کے باعث سوات، مانسہرہ جلسے اور پشاور کنونشن اعلان کے باوجود نہ ہوسکے۔ خیبر پختونخوا سے ارکان اسمبلی اور پارٹی نے جلسہ نہ کرنے پر فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق سندھ کی پارٹی قیادت نے بھی کراچی میں جلسہ کروانے سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کراچی میں جلسہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے کروایا جائے۔

Leave a Comment