پی ٹی آئی کو وہ ریلیف دیا گیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا: ترجمان اے این پی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی ترجمان احسان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے ساتھ وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر مرکزی ترجمان اے این پی احسان اللّٰہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات پر ہمارے تحفظات آج بھی برقرار ہیں، یہ تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ اور متنازع انتخابات تھے۔

ترجمان اے این پی احسان اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق بھی الیکشن کمیشن نے ڈرامہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ماہرین اس پر روشنی ڈالیں کہ جو معاملہ سپریم کورٹ میں تھا ہی نہیں، اس پر فیصلہ کیسے کیا گیا؟ آئین کی بالا دستی کے لیے عدلیہ میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

اے این پی کے ترجمان احسان اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مخصوص نشستیں ان کا حق ہے جن کے اراکین اسمبلیوں میں ہیں۔

Leave a Comment