Wednesday, December 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsپی ٹی آئی کا اجلاس آج، ’اسمبلیوں سے استعفوں کی تاریخ پر...

پی ٹی آئی کا اجلاس آج، ’اسمبلیوں سے استعفوں کی تاریخ پر غور ہو گا‘


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر کو چاروں صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کی تاریخ پر غور کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے۔
پیر کو پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’اس اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے، سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے استعفے دینے کی تاریخ پر غور کیا جائے گا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ (استعفوں کے) فیصلے کے بعد پاکستان کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی اور عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔‘
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے تمام صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان نے اپنے خطاب صوبائی حکومتوں سے باہر نکلنے کی تاریخ  نہیں دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ تمام وزرائے اعلیٰ اور پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت شروع کر رہے ہیں اور جلد ہی اسمبلیوں سے نکلنے کا حتمی اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی کے راولپنڈی جلسے کے اگلے روز صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ’پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے اور جب وہ اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہو گی۔‘
اتوار کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ’ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ اسمبلیوں سے جب استعفے دیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔‘
اس سے قبل اتوار ہی کو پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی کے سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما مشتاق غنی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔
مشتاق غنی نے کہا کہ ’پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے حکم کے منتظر ہیں، اسمبلی چھوڑنے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں ہوگی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں، عمران خان کے حکم کا انتظار ہے اور ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہو گی۔‘
مشتاق غنی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے اگر پی ٹی آئی کے ارکان نکل جائیں تو پیچھے خالی کرسیاں رہ جائیں گی۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments