پی ٹی آئی والوں کو سمجھنا چاہیے ساتھ بیٹھے لوگ کیا گیم کررہے ہیں؟ عون چوہدری

پی ٹی آئی والوں کو سمجھنا چاہیے ساتھ بیٹھے لوگ کیا گیم کررہے ہیں؟ عون چوہدری

استحکام پاکستان پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو سمجھنا چاہیے ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگ کیا گیم کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، 2014 میں بھی دھرنا ہوا تھا کیا کوئی ایک گاڑی جلی تھی، ان کو دیکھنا ہوگا پی ٹی آئی میں پیٹرول بم بنانے والے کہاں سے آگئے؟

عون چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک موڑ پر ہے، جہاں عدل و انصاف ہوتا ہے وہاں ترقی اور خوشحالی آتی ہے، ہمیں الزام تراشی سے نکلنا چاہیے، عدلیہ پر الزام نہ لگایا جائے، سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں استحکام آئے۔

 پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا کہ اگر ہمارے دور میں کچھ غلط ہوا تھا تو اس کا دفاع نہیں کروں گا، اگر ہمارے دور میں کچھ غلط ہوا تھا تو اس کو دہرانا نہیں چاہیے، اس حکومت کو دشمن کی کوئی ضرورت نہیں یہ خود اپنی دشمن ہے۔

 عاطف خان نے کہا کہ 6 ججز نے لکھا کہ ان کے کمروں میں کیمرے لگے ہوئے ہیں، ججز نے کہا کہ ان پر دباؤ ہے اور دباؤ کیا تھا بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کرنے کا، جج صاحب نے ٹھیک پوچھا حکومت بتائے عدلیہ میں کون کالی بھیڑ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ اس حکومت کو مسئلہ ہے شاعروں سے مسئلہ ہے، ماحول کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

Leave a Comment