پی آئی اے کی حج پرواز کی ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی حج پرواز پی کے 839نے ریاض ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

 پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لئے روانہ ہوئی تھی۔

 پی آئی اے ترجمان کے مطابق دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹمپریچر کی وارننگ آئی۔

ترجمان کے مطابق وارننگ کے بعد پرواز کو جدہ سے رخ تبدیل کرکے ریاض ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ورلڈکپ :پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور پرواز کو دوبارہ جدہ روانہ کردیا گیا۔

Leave a Comment