
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کا طیارہ گلگت ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران پھسل گیا،تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارہ اسلام آباد سے گلگت آرہا تھاکہ گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر کچے میں اتر گیا تاہم پروں کے باعث طیارہ الٹنے سے بچ گیا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے605 کے تمام مسافرخیریت سے ہیں، طیارے میں 45 سے زائد مسافر سوار تھے،تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔