پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمیوزیراعظم شہبازشریف نے ایک اور خوشخبری سنا دی

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کے اعشاریوں  میں کمی  پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی،معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشنگوئی خوش آئند ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ فچ کے بعد حال ہی میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے جو کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے ،ان کا کہناتھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے،حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی پر  بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں،  اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہونگے ۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مدد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا،آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے ، ہماری حکومت تمام فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے،ان کاکہناتھا کہ حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے  ،عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر سٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟تفصیلات سامنے آ گئیں

Leave a Comment