Wednesday, December 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsپیمرا کا عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم...

پیمرا کا عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم ایک گھنٹے بعد واپس


وفاقی حکومت نے پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تقریر پر پابندی فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی حکومت نے سیکشن 5 کو بروئے کار لاتے ہوئے پیمرا کو پابندی ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پیمرا آرڈیننس کا سیکشن 5 وفاقی حکومت کو مخصوص حالات میں کسی اتھارٹی کے اختیارات معطل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
قبل ازیں پیمرا نے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
سنیچر کو پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی ریکارڈ تقریر بھی نشر نہیں کی جا سکتی۔
حکم نامے میں عمران خان کی مختلف تقاریر اور پریس کانفرنسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ملکی اداروں اور ریاستی اداروں کے خلاف بلاجواز نفرت انگیز، تہمت آمیز اور توہین آمیز بیانات نشر کرنا سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔
پیمرا نے نیوز چینلز کو انتباہ کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی پر عوامی مفاد میں بغیر کسی شوکاز نوٹس کے چینل کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔
نیوز چینلوں کے مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے بھی پیمرا کی جانب سے چیئرین پی ٹی آئی کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے فیصلے کا نوٹس لے لیا ہے۔
پی بی اے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پی بی اے اپنے ارکان اور وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرے گی۔
 





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments