پہلی بار خاتون فرنٹیر کانسٹیبلری ضلعی افسر تعینات

0
46


پہلی بار خاتون فرنٹیر کانسٹیبلری ضلعی افسر تعینات

پہلی بار خاتون فرنٹیر کانسٹیبلری ضلعی افسر تعینات

  

سوات(ویب ڈیسک) سوات کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو فرنٹیئر کانسٹیبلری کا ضلعی افسر تعینات کر دیا گیا۔صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حنا منور کو ایک سال کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی تعینات کیا گیا۔ حنا منور نے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس گروپ میں منتخب ہوئی۔ حنا منور شادی شدہ اور ایک بیٹی کی والدہ ہیں۔حنا منور کا کہنا ہے کہ ان کے لئے فخر کی بات ہے کہ ان کی تعیناتی ایف سی سوات میں ہوئی ہے وہ سوات میں ایف سی فورس میں اقدامات کریں گی جس سے فورس کا مورال بلند ہوگا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /سوات





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here