پڈعیدن میں ملزمان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد باڑے میں پھینک کر فرار

0
24


فوٹو فائل—

 پڈعیدن کے علاقے دریا خان مری میں 16 سال کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جسے ملزمان  بیہوشی کی حالت میں بھینسوں کے باڑے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ 

دریا خان مری کی پولیس کے مطابق ملزمان نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جس کے بعد اسے بیہوشی کی حالت میں بھینسوں کے باڑے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے متاثرہ لڑکی کو رورل ہیلتھ سینٹر سے فرسٹ ایڈ کے بعد میڈیکل کے لیے نوشہروفیروز منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے میری بیٹی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 ایس ایچ او دریا خان مری اشرف میمن نے لڑکی کی ماں کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here