پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرول پمپس پر جاری ہڑتال موخر کردی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرول پمپس پر جاری ہڑتال موخر کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پٹرول پمپس پر جاری ہڑتال فوری طور پر موخر کردی۔

 چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات پر سیاحوں کے پھنسنے کے باعث فوری فیصلہ کیا گیا ،ہماری آج کی ایک روزہ ہڑتال کامیاب رہی ہے۔

لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے کیونکہ موٹر سائیکل والے چل نہیں سکتے ، ہڑتال آسان نہیں تھی کیونکہ پوری حکومت اس کیخلاف تھی ، ہڑتال ختم نہیں صرف ملتوی کی ہے۔

ہزارہ ڈویژن، پنجاب اور مالاکنڈ میں ڈی سی اور اے سیز نے ڈیلرز کو بلا کر دھمکیاں دیں اور کمزور دل کے ڈیلرز ان کا حکم مان گئے، ہم نے 4 ڈیلرز کو ایسوسی ایشن سے نکال دیا ہے۔

Leave a Comment