پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

(24نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر  کمی کردی۔ 

تفصیلات کے مطا بق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لٹر کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے لٹر کمی کر دی گئی ہے،ہائی  سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی،

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 259روپے 10پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262روپے 75پیسےجبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 154روپے 5پیسے ہو گئی،مٹی کا تیل 2روپے 15پیسے کمی سے 169روپے 62پیسے کا ہو گیا،وزیراعظم شہبازشریف نے قیمتوں میں کمی کی منظوری دی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی  جی کی قیمت میں 7روپے فی کلو اضافہ

 

Leave a Comment