پنجاب میں آٹا، روٹی اور مرغی سستی ہونے لگی

پنجاب میں آٹا، روٹی اور مرغی سستی ہونے لگی، نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی آج سے ہڑتال ختم کردی۔

پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک کی کمی ہوگئی ہے۔

لاہور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، فیصل آباد ڈویژن میں 830 روپے جبکہ گجرات ڈویژن میں 850 روپے میں دستیاب ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے آج سے ہڑتال ختم کردی اور روٹی 16 جبکہ نان 20 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 32 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 438 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

پنجاب میں 2 دن میں برائلر مرغی کا گوشت 110 روپے کلو تک سستا ہوگیا۔

Leave a Comment